تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:31

پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس میں بدمزگی

جیو نیوز - لاہور............پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس میں بد مزگی ہوئی ہے۔ پرویز رشید کی تقریر کے دوران تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان بولنا شروع ہو گئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پرویز رشید گستاخانہ خاکوں پر مسلمانوں کی صحیح نمائندگی نہیں کر رہے۔ جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر جس طرح کا بھی تعاون چاہیے ہو گا، حکومت شانہ بشانہ ہو گی۔ فیاض الحسن چوہان اٹھ کر چلے گئے تاہم علی محمد خان سمیت ان کی جماعت کے دیگر ارکان آخر تک وہیں موجود رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.