تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:24

جنرل راحیل شریف کی چیئرمین پیپلز کانفرنس سے ملاقات

جیو نیوز - بیجنگ........آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورۂ چین میں چیئرمین پیپلز کانفرنس یو زنگ شینگ سے ملاقات کی ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف سے گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات کرتے ہوئے چئیرمین پیپلز کانفرنس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ چین کا ساتھ دیا ہے، پاکستان چین کا بااعتماد دوست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ ہے اور ہر قسم کے حالات میں پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے۔ جنرل راحیل شریف نے چین کی سیاسی اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے چینی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.