تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:24

ٹانک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، پیسکو دفتر جلادیاگیا

جیو نیوز - ٹانک..........ٹانک میں بجلی سے محروم عوام نے احتجاج کے دوران پیسکو کا دفتر جلادیا، اس دوران ہوائی فائرنگ بھی ہوئی۔ دوسری جانب بجلی حکام کا کہنا ہے کہ ٹانک میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ یہ ہے کہ وہاں کے 90فیصد لوگ بل نہیں دیتے۔ تفصیلات کے مطابق ٹانک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے جلوس نکالے اور شاہراہوں کو ٹائر جلا کر بند کردیا۔ مشتعل مظاہرین نے پیسکو کے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اورآنسوگیس کے شیل بھی پھینکے۔ ٹانک میں واپڈا اور پیسکو کی جانب سے 22گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں، شہری تنظیموں کی کال پرآج شٹرڈاؤن ہے۔ مظاہرین نے اسپن مسجد سے احتجاجی جلوس نکال کر کشمیر چوک پر دھرنا دیا اور ٹائر جلاکر جنوبی وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ مشتعل مظاہرین نے ایکسیئین کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور فرنیچر کو آگ لگادی۔ مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اورآنسوگیس کے شیل پھینکے۔ کئی گھنٹے تک آنکھ مچولی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ دوسری جانب وزارت پانی وبجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ پیسکو کے دفتر پر لوگوں کا حملہ اور احتجاج بلا جواز ہے،ٹانک میں 90فیصد لوگ بل ادا نہیں کرتے اس لیے وہاں لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.