26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:24
عظیم صوفی شاعرحضرت خواجہ غلام فرید کا117واں عرس
جیو نیوز - راجن پور..........برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے 117ویں عرس کی تقریبات راجن پور میں شروع ہوگئی ہیں۔ فریدکوٹ مٹھن کےعلاقے میں ہونے والےعرس میں ملک و بیرون ملک سے زائرین بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ درگاہ کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ نے مزار کو غسل دے کر عرس کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر محفلِ سماع میں معروف قوال کلام پیش کر رہے ہیں۔ عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔ عرس کے دوسرے روز چادر پوشی کا جلوس اور چراغاں کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کیلئے 800پولیس اہلکار تعینات کیےگئے ہیں۔