تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:24

رابطہ کمیٹی کی جانب سے پولیس اہلکار کے قتل کی مذمت

جیو نیوز - کراچی.........متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی میں روزانہ لوگ قتل ہورہے ہیں لیکن سندھ کے وزیر اعلیٰ اور پیپلز پارٹی حکومت کے وزراء الزام تراشیوں اور تنقیدبرائے تنقید کی سیاست کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے بڑے بڑے دعوے کئے جارہے ہیں اور شہرمیں ٹارگٹ کلنگ میں کمی کا راگ الاپا جارہا ہے جبکہ حقیقتاً کراچی میں روزانہ معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کا قتل معمو ل کی بات بن چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.