تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:0

جناح اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج کا تیسرا روز

جیو نیوز - کراچی.........جناح اسپتال کراچی کے پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ او پی ڈی کی بندش کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔جناح اسپتال کے پیرامیڈیکل اسٹاف کی ایکشن کمیٹی نے تین روز سے جزوی احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔ اسپتال میں صُبح نو سے گیارہ بجے کے درمیان مکمل طور پر اوپی ڈیز بند کردی جاتی ہیں جس سے آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے۔ پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسنگ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے صوبائی محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ 2011ء سے رکی ہوئی ترقیاں اور مراعات کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ دوران احتجاج عملے نے دھرنا بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور نہ کئے گئے تو وہ اُوپی ڈیز مکمل طور پر بند کردیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.