تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:49

اوباما اورتمام یہود بھی بھارت کوشکست سے نہیں بچاسکتے،سراج الحق

جیو نیوز - بھمبھر..........امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اوباما اور دنیا بھر کے یہود بھی بھارت کا ساتھ دیں تو بھی شکست ان کے سامنے دیوار پر لکھی ہوگی۔ بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ اوباما کو چاہیے کہ وہ ہندوستان کو پیغام دیں کہ مقبوضہ کشمیر سے فوج نکال کر وہاں قتل عام بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی خوشنودی کے لیے اسلام آباد نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، حکومت کے خارجہ پالیسی اور امریکی حمایت کے دعوے کہاں گئے، اب تو امریکا دشمن کے ساتھ مل گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک نامکمل ہے جب تک سرینگر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.