27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:30
لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے پر شدید دھند
جیو نیوز - لاہور ......لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے پر شدید دھند چھا جانے سے موٹروے پر سفر کرنے والے ڈرایورز حضرات کو رفتار آہستہ اور فوگ لایٹس کے استعمال کی ہدایت دی جا رہی ہیں۔موٹروے پولیس کے مطابق رات اچانک موٹروے پر دھند آنے کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک شدید دحند کے باعث حد نگاہ 20 سے 50 میٹر تک رہ گئی جس کے باعث گاڑیوں کو کانواے کے زریعے لیجایا جا رہا ہےجبکہ لوڈر بڑی گاڑیوں کو موٹروےپر سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔موٹروے پر سفر کرنے والی گاڑیوں کو رفتار آہستہ رکھنے اور فوک لایٹس کے استعمال کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔