27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:50
گلیات میںمسافروین کھائی میں جاگری، 3افراد جاں بحق،2 زخمی
جیو نیوز - ایبٹ آباد ........ہزارہ ڈویژن میں رات سے وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے. گلیات میں مسافروین کھائی پھسلن کی وجہ سے کھائی میں جاگری، 3افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔حادثہ ایبٹ آباد میں گلیات کے علاقے باغ بانڈی روڈ پر پیش آیا جہاں بارش کی وجہ سے روڈ پر پھسلن تھی اس دوران ایک مسافروین ڈرائیور سے بے قابو ہوئی اور کھائی میں جاگری ۔ حادثے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔