27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:56
کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج سے کان کنوں سمیت 7افراد اغوا
جیو نیوز - کوئٹہ........کوئٹہ کےنواحی علاقے سورینج سے کوئلہ کان سے عملے کے ارکان اور کان کنوں سمیت سات افراد کو اغواء کرلیاگیا۔چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان افتخار احمد کے مطابق اغواء کا واقعہ پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کی کان میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان سےعملےکےارکان اور کان کنوں سمیت سات افراد کو اغواءکرلیا۔ مسلح افراد نے اغواء کے بعد جنریٹر کوبھی آگ لگادی۔واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔کول مائنز لیبر فیڈریشن کےصدر بخت نواب نے سورینج سے پی ایم ڈی سی کان کےعملےاور کان کنوں کےاغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔