تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:44

35کارکن ماورائے عدالت قتل ہوئے، درجنوں لاپتہ ہیں، متحدہ

جیو نیوز - کراچی........ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ رشوت نہ ملنے پر کارکنان کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا جاتا ہے اور لاشیں ویرانوں میں پھینک دی جاتی ہیں۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اب تک 35کارکنان کو ماورائے عدالت شہید کیا جاچکا ہے جبکہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔ سید فراز عالم کو رشوت نہ دینے پر پولیس حراست میں قتل کیا گیا تھا۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ غلام قادر تھیبو کا ایم کیو ایم سے متعلق بیان حقائق پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، جسکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔رشوت نہ ملنے پر کارکنان کو سید فراز عالم شہید کی طرح بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا جاتا ہے اور لاشیں شہر کے ویرانوں میں پھینک دی جاتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.