27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:5
پشاور میں خواتین اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی تربیت
جیو نیوز - پشاور.........پشاورپولیس نے خواتین ٹیچرز کی تربیت کا سلسلہ شروع کردیاہے۔ پہلے مرحلے میں دس تعلیمی اداروں کے ٹیچرز کوپولیس تربیت دے رہی ہے۔ پولیس لائینز پشاور میں ٹیچرز کو تربیت دی جارہی ہے۔ ایلیٹ فورس اور محکمہ انسداد دہشتگردی فورس کے ٹرینرز انہیں اسلحہ چلانے کی تربیت دے رہے ہیں۔ پہلے دن فرنٹیئر گرلز کالج کی ٹیچرز کو پستول اورایس ایم جی چلانے کی تربیت دی گئی۔ ٹیچرز کو تین تین روزہ تربیت دی جارہی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈآکٹر میاں محمد سعید کے مطابق دس تعلیمی ادارو ںنے پولیس سے رابطہ کیا ہے جنہیںرضاکارانہ طور پر تربیت دی جارہی ہے۔