27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:42
ایم کیو ایم شور مچاکر حقائق دبانے کی کوشش کرتی ہے،شرجیل
جیو نیوز - کراچی......سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہمیشہ حقائق کو شور شرابے سے دبانے کی کوشش کرتی ہے،یہی کوشش آج اسمبلی میں بھی کی گئی۔ شرجیل میمن نے یہ بات اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو میں کہی۔