تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:19

رینجرز کا سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپا،ذرائع

جیو نیوز - کراچی......رینجرز نے سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپا مارا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی پی ایل سی چیف احمد چنائے پر اغوا برائے تاوان کے معاملے کو مس ہینڈل کرنے کا الزام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے اغوا کاروں سے مذاکرات کرتے رہے ، ان پر اغوا برائے تاوان کے معاملے کو مس ہینڈل کرنے کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سے گزشتہ روز ایک نوجوان کو تاوان کے سلسلے میں اغوا کیا گیا تھا۔مغوی کی والدہ نے سی پی ایل سی سے رابطہ کیا جبکہ مغوی کے والد نے رینجرز سے رابطہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس کے بعد سی پی ایل سی چیف نے مغوی کی والدہ کو سی پی ایل سی ہاؤس میں روکے رکھا۔ دوسری جانب احمد چنائے کا موقف ہے نہ ہی ان کے گھر سے 15لاکھ روپےملےاورنہ مغوی ملا، اگرمیرےگھرسےمغوی ملاہوتاتوکیامیں آزادگھوم رہاہوتا، انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔ احمد چنائے کا کہنا ہے کہ صبح ساڑھے5 بجے رینجرز اہلکار میرے گھر پر آئے تھے، رینجرز اہلکار مجھے اپنے ساتھ لیجانےکی بات کررہےتھے، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ آ ج شام سات بجے تفصیل سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اس الزام کی تحقیقات کریں، اگر میں ملوث ہوا تو اغواکار کو ملنے والی سزا مجھے ملنی چاہیے۔ احمد چنائے نے مزید کہا کہ رینجرز حکام سےملکرآیاہوں، تمام غلط فہمیاں دورہوگئیں، میں یہیں ہوں،جہاں بلایاگیاوہاں جواب دینےجاؤں گا، دس سے15منٹ تک رینجرزاہلکارمجھ سےملکرچلےگئے، رینجرزاہلکارمیرےگھرکےاندرنہیں آئے،باہرسےہی واپس چلےگئے، 25سال تک شہرکی خدمت کرنےکایہ صلہ مجھےملاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.