27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:40
سہراب گوٹھ سے 24 سالہ مغوی لاریب کو بازیاب کرا لیا، ترجمان رینجرز
جیو نیوز - کراچی.........رینجرز نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کے دوران ایک 24سالہ مغوی کو بازیاب کروایا۔ رینجرز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی سہراب گوٹھ کے علاقے انڈس پلازا میں کی گئی۔ یہاں سے دو روز پہلے سائٹ سے اغوا ہونے والے 24سالہ لاریب کو بازیاب کروایا گیا۔ مغوی کی بازیابی کے لیے کیلئے20 لاکھ روپے تاوان مانگا جارہاتھا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مغوی کی موجودگی کی نشاندہی تکنیکی اور گراؤنڈ انٹیلی جنس کی مدد سے کی گئی۔