27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:28
احمدچنائےسے رینجرزکانارواسلوک قابل مذمت ہے،الطاف حسین
جیو نیوز - لندن.........متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کا ناروا سلوک قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین کا مزید کہنا ہے کہ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے پر الزام لگانا سراسر زیادتی ہے،احمد چنائے کا کام مغویوں کو بازیاب کرانا اور اغواکاروں کو گرفتار کرانا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ کی نظر میں ایک بھی مہاجر معزز کہلانے کا حق دار ہے یا نہیں؟کیا مہاجروں کو کبھی پاکستانی سمجھا جائے گا؟ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ 1992ءکے آپریشن کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔