27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:44
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مہمند ایجنسی کا دورہ
جیو نیوز - راولپنڈی.......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مہمند ایجنسی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کومہمند ایجنسی میں امن و استحکام کے لئے جاری فوجی آپریشن اور پاک فوج کے زیر نگرانی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں اور افسران کے عزم کو سراہا اور فاٹا میں امن و استحکام کے قیام میں جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کرکے معمول کی حالت پر لائیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پورےفاٹامیں امن واستحکام کےلیےجامع اورمربوط پالیسی پرعمل ضروری ہے، علاقے کے نوجوانوں کو تعلیم اور معاشی مواقع فراہم کر کے دہشت گردی کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ مہمندایجنسی سےدہش تگردوں کے خاتمے میں قبائلی برادری کااہم کردارہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان فوج کےاقدامات کےبعدسرحدپار سے ہونے والی دہشت گردی کی روک تھام ہوسکےگی۔