27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:1
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں رکشے سے برآمد 3سلنڈر بم ناکارہ بنادیے گئے
جیو نیوز - کراچی........کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، 120کلوگرام وزنی بم ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں رکشے سے 3سلنڈر بم برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں ایک رکشے سے پولیس نے 3سلنڈر بم برآمد کیے جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تینوں بم ناکارہ بنا دیے۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق 3فٹ لمبے اور ایک فٹ چوڑے پائپ میں سلنڈر بم تیار کیے گئے تھے، تینوں بم سی این جی رکشے میں رکھ کر رکشے کو انتہائی رش کے علاقے میں کھڑا کیا گیا تھا، تینوں بموں میں مجموعی طور پر 120کلو گرام دھماکا خیز مواد تھا، بموں کے ساتھ ریموٹ کنٹرل نصب تھا جس پر ساڑھے 7بجے کا ٹائم فکس تھا۔ بلدیہ ٹاؤن کا علاقہ اتحاد ٹاؤن انتہائی گنجان آبادی ہے، جہاں یہ کارروئی کرنے کی کوشش کی گئی، دھماکے کے نتیجے میں بہت زیادہ نقصان ہو سکتا تھا۔