27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:33
خیبر ایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک
جیو نیوز - خیبر ایجنسی...........خیبرایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی میں 10دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی گئی۔ کارروائی میں مختلف کالعدم تنظیموں کے 10دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے 5ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔