تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:49

چھاپانہیں مارا،رینجرز اہلکار معلومات کے تبادلے کیلئے آئے :احمدچنائے

جیو نیوز - کراچی.......سی پی ایل سی چیف احمدچنائے نے کہا ہے کہ میرے گھر پر کوئی چھاپا نہیں مارا گیا،گزشتہ رات ساڑھے 10بجے لاریب کو اغوا کیا گیا،لاریب کےگھروالوں نےمجھ سے اور رینجرز سے رابطہ کیا، صبح ساڑھے 5بجے رینجرز اہلکار میرے گھر آئے اور معاملے پر تبادلہ خیال کیا،رینجرز اہلکاروں نے مجھ سے پوچھا کہ لاریب اغوا کیس پر کیا پیش رفت ہورہی ہے؟سی پی ایل سی چیف احمدچنائے نے بازیاب مغوی نوجوان لاریب اور اس کے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مغوی یا 15لاکھ روپے میرے گھر سے ملنے کی بات سراسر جھوٹ ہے،ٹارگٹ کلنگ میں کمی آنا رینجرز اہلکاروں کی کاوشوں کے باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرزاورکرنل طاہرسےتفصیلی ملاقات کی اور اغوا کے کیسز پر تبادلہ خیال کیا، رینجرز، پولیس سمیت تمام ادارے آئندہ بہتر تعاون کے ساتھ کام کریں گے،سی پی ایل سی قانون نافذکرنے والےاداروں کےساتھ تعاون کرتی ہے۔احمدچنائے نے کہا کہ امیدہےرینجرزکااعلامیہ بھی ہماری بات چیت جیسا ہی آئے گا، لاریب کو میرے گھر سے بازیاب نہیں کرایا گیا،رینجرز قومی ادارہ ہے، سی پی ایل سی معاون ادارہ ہے،اےوی سی سی کے اہلکار گورنر ہاؤس میں تھے،سی پی ایل سی کااغواکاروں سےکبھی رابطہ نہیں ہوتا اور نہ ہونا چاہیے،اغواکاروں کارابطہ مغوی کی والدہ کےساتھ ہواتھا، میرے گھر پر کوئی چھاپا نہیں مارا گیا، نجیب داناوالا اور ادریس گگی رینجرز اہلکاروں کے ساتھ میرے گھر پرآئے تھے،جنہوں نےلاریب اغواکیس میں تعاون پرہی بات کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.