27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:37
احمد چنائے نے رینجرز کے چھاپے پر مؤقف یکسر بدل لیا، ایم کیو ایم
جیو نیوز - کراچی........متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے تازہ بیان آیا ہے کہ احمد چنائے نے رینجرز کے چھاپے پر مؤقف یکسر بدل لیا، احمد چنائے نے مؤقف تبدیل کرکے خود کو جھوٹا ثابت کردیا۔ ایک بیان میں ایم کیو ایم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ نیوز کانفرنس میں احمد چنائے کی زبان ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی،بہتر تھا کہ احمد چنائے اپنے عہدے سے مستعفی ہوجاتے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر ممتاز شہری خوف کھائیں گے تو حقائق کیسے سامنے آئیں گے؟