تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:12

بلوچستان ، مئیر ،ڈپٹی مئیر ،چیرمین اور وائس چیرمین کے انتخابات آج ہوںگے

جیو نیوز - کوئٹہ۔۔۔۔ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کےآخری مرحلے میں میئراورڈپٹی میئر ، ڈسٹرکٹ کونسلوں ،میونسپل کمیٹیوں ،ٹاون کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے چیرمین اور وائس چیرمین کے انتخابات آج ہورہے ہیں ،جس کے بعد صوبے میں مقامی حکومتوں کے انتخابات مکمل ہوجائیں گے۔ صوبے کے عوام کی نظریں کوئٹہ کی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مئیر اور ڈپٹی مئیر شپ پر لگی ہوئی ہیں جس کیلیے چند روزپہلے تک وطن دوست جمہوری پینل اور آل پارٹیز ڈیموکریٹ الائنس میں سخت مقابلے کی توقع تھی مگرمنگل کوآل پارٹیز ڈیموکریٹ الائنس میں شامل پاکستان مسلم لیگ ن نے کروٹ بدلی اور اپنی حمایت وطن دوست جمہوری پینل کی جھولی میں ڈال دی جس پر ن لیگ کے متوقع نامزد امیدوار رحیم کاکڑ نے اپنی پارٹی سے اختلاف کرتے ہوئے الیکشن سے ہی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ،اب کوئٹہ کی مئیر شپ کیلیے وطن دوست جمہوری پینل کے ڈاکٹر کلیم اللہ اور آل پارٹیز ڈیموکریٹ الائنس کے امیدوار قاضی عبدالقاہر اچکزئی جبکہ ڈپٹی مئیر شپ کیلیے وطن دوست جمہوری پینل کے یونس بلوچ اور اے پی ڈی اے کے رضا وکیل ہزارہ میں مقابلہ ہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.