28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:5
جنرل راحیل شریف اور اسحاق ڈار کا سعودی سفارتخانے کادورہ
جیو نیوز - اسلام آباد .....آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کا دورہ کیا اور شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کے دورے میں سعودی فرما رواں شاہ عبداللہ کے انتقال پر سعودی سفیر سے تعزیت کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سفارت خانے میں موجود کتاب میں اپنے تاثرات بھی لکھے۔