تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:3

این اے 122: عمران خان کی لوکل کمیشن کیخلاف درخواست

جیو نیوز - لاہور......تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور کے حلقہ این اے 122 کے انتخابی دھاندلی کیس میں لوکل کمیشن کے خلاف درخواست دائر کر دی۔عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ این اے 122 میں ہونے والی دھاندلی کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل نے لوکل کمیشن مقرر کیا تھا۔ مگر لوکل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں حلقہ میں ہونے والی دھاندلی کے ثبوتوں کو نذر انداز کر دیااور ووٹوں کی صحیح طریقہ سے جانچ پڑتال بھی نہیں کی۔ جبکہ لوکل کمیشن نے میڈیا میں بیان بازی کر کے حلقہ میں ہونے والی دھاندلی کو متنازع بنانے کی بھی کوشش کی۔ درخواست میں عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹربیونل اس امر کا نوٹس لے اور لوکل کمیشن کے خلاف کارروائی کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.