28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:52
کراچی: پروفیسر شکیل اوج اور سبط جعفر کے قتل کا ملزم گرفتار
جیو نیوز - کراچی......کراچی سٹی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کا شکار جامعہ کراچی کے پروفیسر شکیل اوج اور سبط جعفر کے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے ، غلام قادر تھیبو کے مطابق ملزم کاکہناہےاسکاتعلق متحدہ قومی موومنٹ سےہے،تاہم ہمارےپاس اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔کراچی میںپریس کانفرنس کے دوران ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جن میں رینجرزاہلکاروں پرفائرنگ، 1993 میں ایک سیاسی جماعت کے3کارکنوں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔