28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:24
چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
جیو نیوز - اسلام آباد......چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کو سپریم کوٹ کا جج بنانے اور جسٹس فیصل عرب کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی ہے ،سفارش جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میںکی گئی جو چیف جسٹس کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس رٹائرڈ ریاض احمد کو وفاقی شریعت عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔