28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:56
2013 کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی،عمران خان
جیو نیوز - اسلام آباد.......... چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ 2013 کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی، ظلم اور ناانصافی کے خلاف بہت پہلے کھڑا ہوجانا چاہیے تھا، جس ملک میں الیکشن ٹھیک نہیں ہوں گے تو جمہوریت کیسے آئے گی،جب حکومت ہی چوری کرکے آئے گی تو وہ عوام کو انصاف کیوں دے گی۔ اسلام آباد میں علما ومشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے علما نے وہ کام نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا، ملک کو چھوٹا سا طبقہ لوٹ رہا ہے، علما کو ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے، ایمان والے آدمی کی کوئی قیمت نہیں لگا سکتا، اگر ہم خوف پر قابو نہیں پائیں گے تو کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔