28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:1
کراچی: نواب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ،5دہشت گرد ہلاک
جیو نیوز - کراچی ........کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں واقع نواب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی ملیر راؤانوار کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے2 کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، ایس ایس پی ملیر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں پولیو ٹیم پر حملے کرنے والے گروہ کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔