28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:1
شمالی وزیرستان :شوال میں ڈرون حملہ،ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی
جیو نیوز - میران شاہ........... شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7ہوگئی۔ڈرون حملے میں 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے، جن میں سے ایک زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7ہوگئی۔ ڈرون طیارے نے 2 میزائل فائر کیے تھے جن سے گاڑی اور ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔