28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:17
الطاف حسین کا سوسائٹی کےیونٹ انچارج کے قتل کی شدید مذمت
جیو نیوز - کراچی.........متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم سوسائٹی کے سیکٹر انچارج کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ سہیل احمد سمیت ماورائے عدالت قتل ہونے والے کارکنان کی تعداد 36ہوگئی،سندھ حکومت، پولیس اور رینجرز نےجرائم پیشہ افراد کےبجائے ایم کیو ایم کو ہدف بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ وزیراعظم، آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی اوروزیرداخلہ نوٹس لیں۔