28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:38
کراچی: ایم کیوایم کاسہیل احمدکےقتل پرکل یوم سوگ کافیصلہ
جیو نیوز - کراچی........متحدہ قومی موومنٹ نے ایم کیو ایم سوسائٹی کے سیکٹرانچارج سہیل احمدکےقتل پرکل یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کل سندھ بھر میں پرامن ہڑتال رہے گی۔ رابطہ کمیٹی نے ہڑتال کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سہیل احمد کے قتل میں ملوث ملزمان کوگرفتار کیاجائے،ظلم و تشدد اور جبر کے ذریعے ہمارے حوصلوں کو دبایا نہیں جاسکتا،سہیل احمد کا خون رنگ لائے گا،واقعے میں ملوث پیپلز پارٹی کے رہنما،پولیس اور رینجرز کےاعلیٰ حکام ہیں،سزا دی جائے۔سہیل احمد کے ماورائے عدالت کا واقعہ بھی اسٹیبلشمنٹ کی ایک روایت ہے، چیف جسٹس پاکستان ازخود سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیں،کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کیا جائے۔رابطہ کمیٹی نے سندھ کے تمام تاجروں، دکانداروں ،صنعتکاروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند کرکے ایم کیو ایم کے پرامن سوگ میں شامل ہوں۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کو گرفتار کیاجائے اور ان کے خلاف مقدمہ چلایاجائے۔