تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:59

پشتون خوا میپ کے امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ کوئٹہ کے میئر منتخب

جیو نیوز - کوئٹہ..........بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا،حکمران اتحاد کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کےمیئر ،ن لیگ کے محمد یونس بلوچ ڈپٹی میئر جبکہ آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار ملک نعیم بازئی ضلع کونسل کوئٹہ کے چیئرمین اورپشتونخواہ میپ کےعصمت اللہ خان وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کےلیے مئیر و ڈپٹی مئیر اور دیگر نشستوں پر انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9بجے کےبعد شروع ہوا تھا۔ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کےلیے تین پینلوں کےامیدوارمیدان میں تھے،جن میں سے پشتونخواہ میپ کےنامزد اور نیشنل پارٹی اور ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ 54ووٹ حاصل کرکے کوئٹہ کےمیئر منتخب ہوگئے،جبکہ ن لیگ کےنامزد اور پشتونخواہ میپ کے حمایت یافتہ امیدوار محمد یونس بلوچ 56وٹ لے کر ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.