28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:2
ڈاکٹرکلیم اللہ خان متحمل اور بردبار سیاستدان تصور کئےجاتے ہیں
جیو نیوز - کوئٹہ.........ڈاکٹرکلیم اللہ خان کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر منتخب ہوگئے۔ وہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما ہیں اور ایک متحمل مزاج اور بردبار سیاست دان تصور کئےجاتے ہیں۔ ڈاکٹر کلیم اللہ خان کو پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی نےوطن دوست جمہوری پینل سے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کےلئےمیئر نامزد کیاتھا،تاہم بعد میں انہیں حکمران اتحاد میں شامل دیگر دو جماعتوں نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کی بھی حمایت حاصل ہوگئی تھی۔ ڈاکٹر کلیم اللہ اس سے قبل رکن بلوچستان اسمبلی اور صوبائی وزیر ایس اینڈجی اے ڈی کے طورپر کام کرچکے ہیں۔سیاست کےعلاوہ صحت اور سماجی شعبے سے وابستہ ڈاکٹر کلیم اللہ کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایک فلاحی اسپتال بھی چلاتے ہیں۔ اس حوالے سے ان کی خدمات کا اعتراف ان کےسیاسی مخالفین بھی کرتے رہے ہیں۔