28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:8
کل سندھ بھر میں نجی اسکول،پیٹرول پمپ اور ٹرانسپورٹ بند رہے گی
جیو نیوز - کراچی.......کل ایم کیو ایم کے پرامن یوم سوگ کے موقع پر سندھ بھر میں نجی اسکول،کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ اس حوالے سے آل پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد شاہ کا کہنا ہے کہکل سندھ بھر کے تمام نجی اسکول بند رہیں گے۔چیئرمین سی این جی پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ کل کاروبار بند رکھیں گے، جبکہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحادنائب صدر نے بھی کل کراچی بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔