تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:12

لاکھوں روپے کی لاگت سے تیار نئی پولیس موبائلیں دھوکا دے گئیں

جیو نیوز - کراچی.........کچھ عرصے قبل کراچی پولیس نے بلٹ پروف موبائلز بھی خریدی تھیں، لیکن یہ پولیس موبائلز بھی کسی کام نہ آسکیں اورلیاری میں ان ہی موبائل میں جانے والے پولیس اہل کار گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ بڑی بڑی باتیں، بڑے بڑے دعوے،سب دھرے رہ گئے۔لاکھوں روپے کی لاگت سے تیاری کردہ نئی پولیس موبائلز پھر دھوکا دے گئیں۔ ان بلٹ پروف پر بھروسہ کرکے جانے والے پولیس اہل کار ان ہی موبائل میں بیٹھ کر گولیوں کا شکار بنے۔ان پولیس موبائلز کی تقریب رونمائی پولیس حکام نے بڑے پیار سے کروائی تھی اور ان کی خوبیاں بھی سب کو دل کھول کر بتائیں،ذرا ان کی خوبیوں پر ایک نظر آپ بھی ڈال لیں۔ مقامی طور پر تیار کردہ پولیس موبائلز بی4پروٹیکشن کی حامل ہیں،جو کہ نائن ایم ایم، ٹی ٹی پستول، ایم پی 5کی گولیاں اور کریکر یا دستی بم کا دھماکا سہنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور اب ذرا خوبیوں والی موبائل کا یہ حال بھی دیکھیے،یہ وہی پولیس موبائل ہے، جس کی حالت اپنی کہانی خود سنا رہی ہے۔ لیاری میں چند روز قبل اسی موبائل میں پولیس اہل کار گولیوں کا نشانہ بنے،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دس لاکھ کی لاگت سے بلٹ پروف بنائی جانے والی اور دستی بم کا حملہ سہہ جانے والی یہ پولیس موبائل آخر گولیوں کا نشانہ کیسے بن گئیں۔ اس سوال کا جواب جاننے کے لیے سب منتظر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.