تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:13

لاریب کے اغوا کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا

جیو نیوز - کراچی .......کراچی میں بازیاب کرائے گئے نوجوان لاریب کے اغوا کا مقدمہ اب تک درج نہیں ہوسکا۔ پولیس کےمطابق لاریب کے والد نے مقدمہ درج کرنے سے منع کردیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید کا کہنا ہے کہ میڈیا سے لاریب کی رہائی کا پتا چلا تو قانونی کارروائی کے لیے اس کے بزنس پارٹنر حذیفہ اور اس کے والد سے رابطہ کیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ لاریب کے والد سے فون پر رابطہ ہوا تھا وہ قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔ جبکہ پولیس لاریب کے اغوا کا مقام جاننے کے لیے والد سے دوبارہ رابطے کی کوشش کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.