28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:13
جسٹس فیصل عرب کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کرنے کی سفارش
جیو نیوز - اسلام آباد........جوڈیشل کمیشن نےجسٹس فیصل عرب کو سندھ ہائی کورٹ جبکہ جسٹس ریٹائرڈ ریاض احمد کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوا۔ کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت کے لیے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ میں ایک جج کی خالی آسامی پر تقرر کی سفارش ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا ئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے، جسٹس فیصل عرب کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس جبکہ جسٹس ریٹائرڈ ریاض احمد کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔