تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:13

گستاخانہ خاکوں جیسے واقعات کے ذمے دار مسلم حکمران ہیں، عمران

جیو نیوز - اسلام آباد.........تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت جیسے واقعات کا ذمہ دار مسلم حکمرانوں کو قرار دے دیا ، کہتے ہیں کہ تجارتی بائیکاٹ کی دھمکی دی جائے تو ایسے واقعات کبھی نہیں ہوں گے،بسوں سے نکال کر لوگوں کو گولیاں مارنااسلام ہے نہ کسی کو زبردستی مسلمان بنانا۔ تحریک انصاف کے زیر اہتمام علما و مشائخ کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے علما سے شکوہ کیا کہ انہوں نے ظلم کے خلاف اپنا کردار ادا نہیں کیا،دین کے نام پر سیاست کرنے والوں کو ضمیر کی قیمت لگاتے دیکھا ہے،ایک مولانا صاحب اقتدار میں سب کے ساتھ فٹ ہو جاتے ہیں۔ عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو مسلمانوں کو اکسانے کی سازش قرار دیا۔عمران خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن کبھی نہیں ہوئی جتنی آج ہے،جنرل، جج سیاستدان علما سب ان حالات کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مدارس کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور سندھ میں مبینہ طور پر ہندو خواتین کو زبردستی مسلمان کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔تحریک انصاف کے علما مشائخ کنونشن کی متفقہ قرارداد میں فرانس کے اخبار میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کی گئی ہے ، حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا جائے۔او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور وزیر اعظم عالمی سطح پر توہین رسالت کے خلاف قانون سازی کے لیے کردار ادا کریں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.