تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:13

21ویں آئینی ترمیم کےخلاف کل یوم سیاہ منایاجائےگا:پاکستان بار کونسل

جیو نیوز - اسلام آباد.........پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے 21ویں آئینی ترمیم کرکے قوم کومایوس کیا، کل ملک بھرمیں 21ویں آئینی ترمیم کےخلاف یوم سیاہ منایاجائےگا۔لاہور ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سائلین کی سہولت کےلیے عدالتوں میں ہڑتال نہیں ہوگی، بارکونسلزاوربارایسوسی ایشنز پرکالے جھنڈے لہرائیں گے جبکہ بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججوں،وکلا،گواہوں اورملزموں کی سیکیورٹی فوج کےحوالے کردی جائے، ججوں کی تقرری میرٹ پر نہ ہوئی توجوڈیشل کمیشن سے نمائندہ واپس بلالیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.