28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:13
پشاور: نواحی علاقے داؤد زئی میں پولیس پر دستی بم حملہ
جیو نیوز - پشاور ........پشاور کے نواحی علاقے داودزئی میں دہشت گردوں نے تھانے کے قریب پولیس پر دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانا داودزئی کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ جس پر موٹرسائیکل سوارو ں نے پولیس پر دستی بم پھینکا۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد نعیم اللہ کو گرفتار کر لیا گیا جو کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایس پی رورل شاکر بنگش کے مطابق شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پہلے سے تھی۔ جس پر ناکا بندیاں کی گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے حملہ آور کی گرفتاری کےلیے کارروائی جاری ہے۔