تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:13

لاہور میں نہر کے گرد لگے درختوں کی کٹائی جاری

جیو نیوز - لاہور .........لاہور نہر اور اس کے سرسبز درخت کبھی شہر کا حسن تھےلیکن 11انڈر پاسز اور سڑک کی کشادگی نے نہر کے اطراف سجے 4 ہزار 521 درخت نگل لئے۔ درختوں کی کٹائی کا سلسلہ رکا نہیں، اس مرتبہ بیمار اور لاغر درختوں کا بہانہ بنا کر انہیں کاٹا جا رہا ہے۔ لاہورکے بیچوں بیچ گزرنے والی نہر اپنی مثال آپ ہے۔ ایک وقت تھا جب اس کے دونوں طرف درختوں کا گھنا جال تھا، لیکن اب ایسا نہیں۔ نہر کنارے لگے درخت کاٹ کر لے جانے والے یہ مالی بھی اداس ہیں اور کیوں نہ ہوں۔ سالہا سال جن درختوں کی پرورش اپنے ہاتھوں سے کی، اب ان کی آنکھوں کے سامنے ہی انہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا۔ شہری بھی اس صورت حال سے پریشان ہیں۔ بھل صفائی کے لئے نہر بند ہے، ایسے میں حکومت کو درخت کاٹنے کا موقع ہاتھ لگ گیا اور مؤقف اختیار کیا کہ صرف بوڑھے اور بیمار درخت کاٹے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے درختوں کو بیمار کیوں ہونے دیا، انکوائری ہونی چاہئے کہ درختوں کو اس حد تک پہنچانے کا ذمہ دار کون ہے۔درخت نہر اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ لیکن درختوں کی روز بروز کی کٹائی سے نہر اور شہر کا حسن متاثر ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.