تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:14

یوٹرن کے بادشاہ عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا، پرویز رشید

جیو نیوز - اسلام آباد.......وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ یوٹرن کے بادشاہ عمران خان ایک اور یوٹرن لے کر آج اسی کمیشن پرتنقید کررہے ہیں جس پر پہلے اعتماد کا اظہار کرچکے، خان صاحب نے جھوٹ بولنے کے تاریخی ریکارڈ قائم کردیے ہیں، انہیں حق اور سچ سکھانے کے لیے بھی جہاد کرنا پڑے گا۔ سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان کی جانب سے کمیشن کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست پر کہا ہے کہ عمران خان اسی کمیشن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 3پریس کانفرنسز میں اس کی تعریف بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو وہی کمیشن اور عدلیہ منظور ہے جو صرف ان کے حق میں فیصلے کرے۔ عمران خان کی حکومتی پالیسیز پر تنقید کے جواب میں پرویز رشید نے کہاکہ ڈالرکے ریٹ میں کمی، سالانہ ترقی کی شرح میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر کا بڑھنا حکومت کی درست معاشی پالیسیز کی نشاندہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.