تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 15:51

کراچی میں رینجرز کی کامیابیاں،تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

جیو نیوز - اسلام آباد......... کراچی میں رینجرز کی کارکردگی سے متعلق سوال کا تحریری جواب وزیرداخلہ چودھری نثارنے قومی اسمبلی میں دیا ۔ ملک بھر میں گزشتہ 5 سالوں میں جرائم کے اعدادوشمار بھی ایوان میں پیش کیےگئے۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں رینجرز نے آپریشن کے دوران بڑی کامیابیاں حاصل کیں، امن وامان کی صورت حال خاطرخواہ بہتر ہوگئی، ٹارگٹ کلنگ 48 فیصد ،قتل کے واقعات 37 فیصد کم ہوگئے، 630اشتہاری، 9570 مفرور اور 713 دہشت گردپکڑے گئے، 15ہزار 612 چھوٹے بڑے ہتھیار برآمد کئے گئے۔

چوری اور راہ زنی کی وارداتوں میں پنجاب سب سے آگےرہا۔ چوری کے کل 3 لاکھ 74 ہزار مقدمات میں سے پنجاب میں 3 لاکھ 10 ہزار درج ہوئے ۔ راہ زنی کی 1 لاکھ 20 ہزار وارداتوں میں سے 93 ہزار پنجاب میں ہوئیں،سندھ میں چوری کے 46 ہزاراور راہ زنی کے 21 ہزار مقدمات درج ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں چوری کے 8 ہزار اور راہ زنی کے 765 واقعات ہوئے۔وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اب تک 118 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے ، مشکلات کے باجود نیکٹا کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.