تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 17:47

کراچی میں بھتا خوری کم، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی بڑھ گئی

جیو نیوز - کراچی.......کراچی والوں کے دکھ ہزار، ایک مصیبت سے جان چھٹتی نہیں کہ دوسری ہوجاتی ہے تیار، بھتہ خوری کم ہوئی تو بڑھ گئی ڈکیتی اور لوٹ مار،گلیاں اور گھر دونوں غیر محفوظ ،عزیز آباد میں تو ڈاکوئوں نے میت والے گھر کو بھی نہ چھوڑا۔

کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں ڈاکوئوں نے میت والے گھر کو بھی نہیں بخشا ، آئے اور سب کچھ لوٹ لاٹ کر یہ جا وہ جا،حد تو یہ کہ جرم کی بہتی گنگا میں خواتین بھی ہاتھ دھونے لگی ہیں۔ شہر میں امن و امان کی بہتری کے دعوے اپنی جگہ لیکن ڈاکوئوں کی لوٹ مار اور چھینا جھپٹی میں رتی بھر فرق نہیں آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.