تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 17:47

نیشنل ایکشن پلان؛ وزیراعظم بھی متعلقہ اداروں سے ناراض

جیو نیوز - کراچی.......نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد پر آرمی چیف ہی نہیں وزیراعظم بھی متعلقہ اداروں سے ناراض ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نےوزیراعظم کی موجودگی میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق تحفظات ظاہر کیے،آرمی چیف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں، سویلین اداروں کی کارکردگی سے متعلق تحفظات ظاہر کیے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آرمی چیف کے تحفظات پر متعلقہ اداروں سے اظہار ناراضی کیا اور اداروں کی سرزنش بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، آرمی چیف نے وفاق ،خیبر پختونخوا اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کے بارے میں عدم اطمینان ظاہر کیا۔

ذرائع کے مطابق عسکری حکام نے گرفتار دہشت گردوں کے مقدمات کی پیروی کے امور پر سخت تحفظات ظاہر کئے۔ عسکری حکام نے شکوہ کیا کہ سول پراسیکیوٹرز کے دہشت گردی کےملزمان سے مل جانے پر رہائی ہو جاتی ہے،سوات اور آپریشن ضرب عضب میں 100 سےز ائد اہم دہشت گرد زیر حراست لیے گئے، دہشت گردوں نے نادرا سے شناختی کارڈز بنوا رکھے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت سے معاملات اٹھانے کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق پیر کو اجلاس ہوا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.