تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 17:47

سندھ میں 16، پنجاب میں 40 فوجی کمپنیاں تعینات کرنے کی درخواست

جیو نیوز - کراچی........بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سندھ نے فوج کی16 جبکہ پنجاب نے 40 کمپنیاں تعینات کرنے کی درخواست کردی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران اسلحہ لائسنس منسوخ کرکے دفعہ 144 نافذ کی جائےگی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اسلام آبادمیں میڈیا بریفننگ کےدوران بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سندھ نے فوج کی سولہ جبکہ پنجاب نے چالیس کمپنیاں تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔

سندھ میں حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔ جہاں رینجرز تعینات ہیں وہاں فوج تیسری پوزیشن سنبھالے گی اور جن اضلاع میں رینجرز نہیں وہاں فوج پولیس کے بعد دوسری پوزیشن سنبھالے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.