تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:19

بہترین گورننس حکومت کی پالیسیز کا طرہ امتیاز ہے، حکومتی ترجمان

جیو نیوز - اسلام آباد.......حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ بہترین گورننس حکومت کی پالیسیز کا طرہ امتیاز ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ایک مشترکا ذمہ داری ہے، تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہے، حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔

اسلام آباد سے جاری تحریری بیان میں حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات گزشتہ دو سال سے کیے گئےجنہیں بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا، کامیاب حکمت عملی سیاسی اتفاق رائے ،پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کی دلیرانہ کارروائیوں، صوبائی حکومتوں کی مربوط کوششوں، پولیس ،سول آرمڈ فورسز اور ایجنسیز کی کاوشوں سے ممکن ہوئی، اعلیٰ عدلیہ نے بھی ان کوششوں کی بھرپور حمایت کی۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ کریڈٹ عوام کو جاتا ہے جس نے آپریشن کی حمایت کی اور حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے تمام فیصلے کھلے اور شفاف انداز میں قومی مفاد کو اولین ترجیح سمجھتے ہوئے کیے، حکومتی اقدامات سے امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری اورتیز معاشی ترقی کے نتائج بھی نظر آرہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.