11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 19:48
اسلام آباد:سی ڈی اے اسپتال کی کینٹین اور کچن سیل
جیو نیوز - اسلام آباد........ ضلعی انتظامیہ نے سی ڈی اے اسپتال کی کینٹین اور کچن کو سیل کردیا ۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے اسپتال کے کچن کو صفائی کی ابتر صورتحال پر سیل کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے اسپتال کے کچن میں برتنوں میں کاکروچ پائے گئے تھے۔ انتظامیہ کےمطابق سی ڈی اے اسپتال کے کچن سے مریضوں کو کھانا فراہم کیا جاتا تھا۔