12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 1:33
انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانی نتائج کا اعلان آج ہوگا
جیو نیوز - کراچی.........اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان جمعرات 12 نومبر کو سہ پہر 3بجےہوگا۔
یہ نتائج روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ۔www.jang.com.pk پربھی دیکھے جاسکتے ہیں۔