تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:37

پی ایس 67 میرپورخاص پر ضمنی انتخاب آج ہو گا

جیو نیوز - میرپورخاص.....سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 67 میرپورخاص پر آج ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔ جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی جو بغیر کسی وقفے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 171ہے ۔ ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ فنکشنل ،متحدہ قومی موومنٹ ، تحریک انصاف اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی سمیت 10امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔ اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کے نور احمد بھرگڑی اور فنکشنل لیگ کے امیدوار غلام قادر منگریو کے درمیان ہے۔

یہ نشست پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جمیل احمد بھرگڑی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.